اسرو نے اسپیڈیکس مشن کو کامیابی سے مکمل کیا، ہندوستان خلا میں ڈاکنگ کرنے والا چوتھا ملک بن گیا

بنگلورو: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے اسپیس ڈاکنگ ایکسپیریمنٹ (ایس پی اے ڈی ای ایکس) کے تحت اپنا پہلا خلائی ڈاکنگ مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیاہے۔

اس تاریخی کامیابی کے ساتھ ہندوستان امریکہ، روس اور چین کے بعد یہ تکنیکی سنگ میل حاصل کرنے والا عالمی سطح پر چوتھا ملک بن گیا ہے۔

اس ڈاکنگ کے طریقہ کار میں خلائی جہاز کو 15 میٹر ہولڈ پوائنٹ سے 3 میٹر ہولڈ پوائنٹ تک درست طریقے سے آپریٹ کرنا شامل تھا۔ ڈاکنگ کے طریقہ کار کو احتیاط سے انجام دیا گیا، جس سے خلائی جہاز کا کامیاب مشن یقینی ہوا۔

اسرو نے جمعرات کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “خلائی وہیکل ڈاکنگ کامیابی سے مکمل ہوئی، ایک تاریخی لمحہ۔” سکریٹری، ڈپارٹمنٹ آف اسپیس، اسپیس کمیشن کے چیرمین اسرو کے چیرمین وی نارائنن نے اسرو ٹیم کو تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی۔

یہ بے مثال کامیابی خلائی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے میں اسرو کی مہارت کو واضح کرتی ہے۔

اسرو حکام نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس حصولیابی کو ہندوستان کی خلائی تحقیق کی صلاحیتوں میں ایک اہم قدم قرار دیا۔ اسرو نے کہا، “پوری ٹیم کو مبارک باد! ہندوستان کو مبارک باد۔

اسپیڈیکس کے ساتھ، ہندوستان نے خلائی ڈاکنگ ٹکنالوجی میں ایک نیا باب کھولا ہے جس سے مستقبل کے بین سیاروں کے مشن اور خلائی اسٹیشن کے تعاون کی راہ ہموار ہوئی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *