اے ٹی ایم میں رقم بھرنے والے دو ملازمین پر فائرنگ – لاکھوں روپے رقم کے ساتھ دو ڈاکو فرار

کرناٹک کے بیدر شہر میں ایس بی آئی  بینک کے مرکزی دفتر کے سامنے دن دہاڑے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اے ٹی ایم میں رقم ڈالنے آئے بینک ملازمین پر حملہ آوروں نے مرچ پاؤڈر پھینک کر حملہ کیا اور فائرنگ کے بعد رقم لے کر فرار ہو گئے۔

 

اس حملے میں ایک بینک ملازم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔  بینک ملازمین لاکھوں روپے لے کر جی ایس سی گاڑی میں آئے تھے اور جیسے ہی وہ اے ٹی ایم میں رقم ڈالنے لگے، حملہ آوروں نے اچانک پانچ گولیاں چلا دیں۔

 

اس دوران حملہ آور رقم سے بھری پیٹی لے کر فرار ہو گئے۔ یہ مناظر مقامی لوگوں کے موبائل کیمرے میں قید ہو گئے۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کر دی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *