کمبھ میلہ سے واپسی کے دوران بس کو آگ لگ گئی۔ ایک شخص زندہ جھلس کر ہلاک (ویڈیو)

حیدرآباد: مہاکمبھ میلہ سے واپسی کے دوران بس کو آگ لگ گئی۔اس واقعہ میں تلنگانہ کا ایک شخص زندہ جھلس کر ہلاک ہوگیا جبکہ بس میں سواردیگر 49یاتری محفوظ رہے۔

یہ واقعہ متھرا کے ورانداون کے قریب پیش آیا۔ذرائع کے مطابق اس جھلس کرہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ضلع نرمل کے پالسی گاوں کے رہنے والے 60سالہ ایس دروپد کے طورپر کی گئی ہے۔

سمجھاجاتا ہے کہ یہ ضعیف شخص بس میں سگریٹ نوشی کررہاتھا جس کی وجہ سے یہ بس شعلہ پوش ہوگئی۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرآگ پر قابو پایا۔

مدھول کے رکن اسمبلی راما راو پائل نے کہا کہ ان یاتریوں کو واپس لانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے متھرا کے کلکٹر اور ایس پی سے بھی اس سلسلہ میں بات کی۔انہوں نے کہاکہ مسافرین کو غذا اوررہنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں یاتریوں کا سامان جل کر مکمل طورپر خاکسترہوگیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *