[]
مہر خبررساں ایجنسی کی خبر کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوئڈن میں قرآن پاک کی توہین کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھاکہ “سویڈن کی حکومت اور پولیس کی قرآن پاک کی بے حرمتی کے شرمناک عمل کو آزادی بیان وعمل کے جھوٹے نعرے تلے چھپانے کی مذموم کو شش کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ” مسلمانان عالم،مراجع تقلید کے موقف اوراسلام کے مقدس قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے اس توہین آمیز اقدام کا مناسب جواب دیں گے۔”