گوالیار: مدھیہ پردیش میں گوالیار شہر کے مہاراج پورہ تھانہ علاقے کے تحت آدرش نگر میں ایک باپ نے اپنی بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ چار دن بعد بیٹی کی شادی ہونی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق آدرش نگر میں رہنے والی تنو گرجر اپنے عاشق سے شادی پر بضد تھی۔
وہیں باپ نے اس کی شادی ایئر فورس میں تعینات ایک نوجوان سے طے کی تھی۔
چار دن بعد اس کی شادی ہونی تھی۔
ساتھ ہی لڑکی کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے پولیس نے اس کی کونسلنگ بھی کی۔
اس کے انکار پر ناراض ہو کر اس کے والد مہیش گرجر نے، جو ہائی وے پر ایک ڈھابہ چلاتے ہیں، اپنےچچیرابھتیجہ کے ساتھ مل کر کل رات تنو کو چار گولیاں ماریں، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔
بعد میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر والد مہیش کو گرفتار کرلیا ہےجبکہ اس کا چچیرابھتیجہ راہل ابھی تک فرار ہے۔ پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔