'میٹا' کے 3600 ملازمین کو ہٹانے کی تیاری، مارک زکربرگ نے کیا کارکردگی پر مبنی کٹوتی کا فیصلہ

ستمبر تک ‘میٹا’ میں تقریباً 72 ہزار لوگ کام کر رہے تھے، ایسے میں 5 فیصد کی کٹوتی سے تقریباً 3600 نوکریوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔ بلومبرگ نیوز کے مطابق چیف اکزیکٹیو آفیسر مارک زکربرگ نے ایک انٹرنل میسج بورڈ پر پوسٹ کیے گئے نوٹ میں کہا “میں نے پرفارمنس کا پیمانہ اونچا کرنے اور لو پرفارمر کو تیزی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔”

زکربرگ نے کہا کہ ہم عام طور پر ان لوگوں کو ایک سال کے دوران باہر کر دیتے ہیں جو امیدوں پر کھرے نہیں اترتے۔ لیکن اب ہم اس سائیکل میں کارکردگی پر مبنی کٹوتی کو اور وسیع طور پر کریں گے۔ انہوں نے اپنے تازہ میمو میں صاف کیا کہ کارکردگی پر مبنی کٹوتی کا مقصد میٹا کے پرفارمنس مینجمنٹ پروسیس کو تیز کرنا ہے اور اِن رول کو 2025 میں پھر سے بھرا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *