آرمی ڈے پر فوج کے غیر متزلزل حوصلے کو سلام: مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آرمی ڈے کے موقع پر ہندوستانی فوج کی بے مثال ہمت اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے اسے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی علامت قرار دیا ہے۔

مسٹر مودی نے کہا کہ ’’ہماری حکومت مسلح افواج اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ گزشتہ برسوں میں، ہم نے کئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور جدید کاری پر توجہ مرکوز کی ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا ’’آج، آرمی ڈے کے موقع پر، ہم ہندوستانی فوج کے غیر متزلزل حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں، جو ہمارے ملک کی سلامتی کے محافظ کے طور پر کھڑی ہے۔

ہم ان بہادروں کی قربانیوں کو بھی یاد کرتے ہیں جو ہر روز کروڑوں ہندوستانیوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔‘‘

’’ہندوستانی فوج عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی مظہر ہے۔

ہماری سرحدوں کی حفاظت کے علاوہ، ہماری فوج نے قدرتی آفات کے دوران انسانی مدد فراہم کرنے میں ایک امتیاز قائم کیا ہے۔

ہماری حکومت مسلح افواج اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔

گزشتہ برسوں کے دوران، ہم نے متعدد اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور جدید کاری پر توجہ مرکوز کی ہے۔ یہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *