حیدرآباد: رکن قانون ساز کونسل بی آرایس کے کویتا نے سنکرانتی تہوار اپنی رہائش گاہ پر افراد خاندان کے ساتھ پرجوش انداز میں منایا۔کویتا نے سنکرانتی تہوار کے موقع پر روایتی انداز میں اپنی رہائش گاہ پرخوبصورت رنگولی بھی بنائی۔اس موقع پر کویتا نے تلنگانہ کے عوام کو سنکرانتی کی مبارکباد پیش کی اور ریاست کے عوام ‘کسانوں کی ترقی ‘خوشحالی ‘بہترین فصلوں کےلئے نیک خواہشات وابستہ کیں۔