تلنگانہ: مرغوں کی لڑائی۔دس افرادگرفتار

تلنگانہ

ایک اطلاع پر ٹاسک فورس کی ٹیم نے ا س مقام پر چھاپہ مارتے ہوئے ان افراد کوگرفتارکرلیا۔



حیدرآباد: تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے راس پلی گاوں میں مرغوں کی لڑائی کا رقم کی شرائط کے ساتھ اہتمام کرنے والے 10 افرادکو گرفتار کر لیا گیا۔

ایک اطلاع پر ٹاسک فورس کی ٹیم نے ا س مقام پر چھاپہ مارتے ہوئے ان افراد کوگرفتارکرلیا۔

پولیس نے ان کے پاس سے 3,020 روپے نقد، 6 موٹر سائیکلیں، 10 موبائل فون اور چار مرغ ضبط کئے۔

ملزمین کو مزید کارروائی کے لیے ایسگاؤں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *