حیدرآباد: شادی کے بعد پہلی بار سنکرانتی کے موقع پر سسرال آنے والے داماد کے لیے سسرال والوں نے 130 مختلف پکوان تیار کیے۔ شہر کے علاقے سرور نگر اور شاردا نگر میں رہنے والے کانتری اور کلپنا کی دو بیٹیاں ہیں۔
بڑی بیٹی کی شادی چار ماہ قبل ریاست آندھرا پردیش کے شہر کاکیناڈا کے رہائشی ملیکارجن سے ہوئی تھی۔ سنکرانتی کے موقع پر داماد پہلی بار سسرال آیا تھا، اور اس خاص موقع پر سسرال والوں نے اپنے داماد کی عزت اور محبت کے طور پر 130 قسم کے پکوان تیار کیے۔ ان پکوان میں گوشت، سبزیاں، پلی ہارا اور دیگر لذیذ ڈشز شامل تھیں۔
اتنے پکوان دیکھ کر داماد حیران رہ گیا اور اس نے اس شاندار دعوت کو سراہنا کی۔ یہ واقعہ نہ صرف سسرال کی محبت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس بات کا بھی غماز ہے کہ تلگو ریاستوں کی ثقافت میں داماد کی عزت افزائی اور اس کے لیے خاص کھانے تیار کرنا ایک اہم روایت ہے۔
یہ روایت خاص طور پر آندھرا پردیش کی ثقافت کا حصہ ہے جہاں داماد کو بہت عزت دی جاتی ہے اور اس کے لیے اس طرح کا شاندار دعوت کا اہتمام کیاجاتا ہے۔ اس سے نہ صرف خاندان کی محبت اور مہمان نوازی کا اظہار ہوتا ہے بلکہ ان کی روایتی پکوانوں کی مہارت بھی سامنے آتی ہے جو تہواروں اور دیگر اہم موقعوں پر پیش کئے جاتی ہیں۔