کیجریوال نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد تمام جھگی بستیوں کو گرا دے گی اور وہاں رہنے والے لوگوں کی فلاح کی پروا کیے بغیر زمین کو اپنے قبضے میں لے لے گی۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔‘‘
اس پریس کانفرنس میں عآپ کے سینئر رہنما ستیندر جین بھی موجود تھے، جو شکور بستی سے امیدوار ہیں۔ جین اس نشست سے 2013، 2015 اور 2020 کے انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے اور چوتھی بار میدان میں ہیں۔
دہلی میں اسمبلی انتخابات پانچ فروری کو ہوں گے جبکہ نتائج کا اعلان آٹھ فروری کو کیا جائے گا۔