مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراقی پارلیمنٹ کے خارجہ تعلقات کمیشن کے رکن حیدر سلامی نے بغداد میں ایشیائی پارلیمانی گروپ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر صیہونی حکومت کے جرائم کی تحقیقات کے لئے ایک بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عرب اور بین الاقوامی ممالک کی طرف سے نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ کی منظوری کا مشاہدہ کیا جو کہ مثبت اقدام ہے تاہم اس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔
عراقی اعلی عہدیدار نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت نے فلسطینی قوم اور خطے کی دیگر اقوام کے خلاف وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہے جب کہ عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ خطے میں اس خونخوار حکومت کے جرائم کو روکنے کے لئے اجتماعی کوششیں کی جانی چاہئیں۔