غزہ کی پٹی پر زمینی جارحیت کے 400 صہیونی فوجی ہلاک ہوئے، میڈیا ذرائع کا اعتراف

مہر خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے شائع ہونے والے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق غزہ کی پٹی پر زمینی جارحیت کے آغاز سے اب تک قابض فوج کے 400 اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

جب کہ آزاد ذرائع کا خیال ہے کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد اعلان کردہ اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے۔

دوسری طرف صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے اپنی تازہ ترین رپورٹوں میں اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مذکورہ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز غزہ کے شمال میں مزاحمتی فورسز کی ایک منفرد کارروائی کے نتیجے میں کم از کم سات صیہونی فوجی ہلاک اور 30 ​​زخمی ہوئے ہیں۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *