جگتیال شہر  میں مروا بیڈمنٹن کلب کی جانب سے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

جگتیال شہر  میں ہفتہ کی رات مروا بیڈمنٹن کلب کی جانب سے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا، جس میں فاتح ٹیم مومن اور عبدالحکیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی، جبکہ رنر اپ ٹیم “آلو” رہی۔

 

اس موقع پر اسپانسر محمد مدثر نے کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی کرنے انھیں تہنیت پیش کی ۔ مہمان خصوصی مجیب الدین، امین الدین، مکثیر علی نہال، اظہرالدین کونسلر ، شیخ احمد، امتیاز خان، کاظم، رضی احمد، زکی الدین، حاجی، کمال، نعمان، رضوان اور دیگر افراد نے کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کی اور مبارکباد پیش کی۔

 

دعوتِ دکن کے زبیر علی نے بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *