کے ٹی آر کے خلاف ایک اور کیس درج

حیدرآباد: بی آر ایس کے کار گزار  صدر کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) اور دیگر پانچ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس بار، یہ کیس جمعرات کو اینٹی کرپشن بیورو کے دفتر سے کے ٹی آر کی واپسی کے دوران ٹریفک کی خلاف ورزیوں اور عوام کو ہوئی پریشانی سے متعلق ہے۔

 یہ الزامات اس وقت سامنے آئے جب اے سی بی دفتر سے واپسی کے بعد پارٹی قائدین اور کارکنوں نے کے ٹی آر کو تلنگانہ بھون تک ریالی کی شکل میں لے گئے۔ بنجارہ ہلز ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر گووردھن کی طرف سے درج کرائی گئی۔

 شکایت کے مطابق، کے ٹی آر، جن کو  ملزم نمبر 1 کے طور پر رکھا گیا ہے، نے جان بوجھ کر میڈیا سے بات چیت کرنے کے لئیے اپنی گاڑی کی رفتار کم رکھی تھی، جس کی وجہ سے روڈ نمبر  12، بنجارہ ہلز پر ٹریفک جام ہوگئی۔ شکایت میں بلکا سمن، مانے گووردھن، گیلو سرینواس یادو، جئے سمہا، اور کرشنک جیسے کئی دیگر بی آر ایس لیڈروں کے نام بھی شریک ملزم ہیں شامل  ہیں۔

وہ مبینہ طور پر کے ٹی آر کیساتھ تھے  اور ایک غیر مجاز ریالی نکالی گئی تھی جس سے ٹریفک کے آزادانہ بہاؤ کو ایک گھنٹہ سے زائد عرصے تک روک دیا جس سے عوام کو پریشانی ہوئی۔

 ایف آئی آر نمبر2025/23 میں  کے ٹی آر اور دیگر پر بی این ایس کی دفعہ 221, 292, 126 (2)A کی خلاف ورزی کے ساتھ دیگر جرائم کا الزام لگایا گیا ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے سڑک کو عوام کے لئیے کلیر کرنے کی بار بار ہدایت کے باوجود،  ان ہدایات کو نظر انداز کیا گیا، جس سے سرکاری ملازمین کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مشکلات پیش آئی۔ 



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *