کونڈا پوچماں ساگر واقعہ پرکے کویتا کا شدید اظہار افسوس
متوفی پانچ نوجوانوں کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے پانچ نوجوانوں کی کونڈا پوچماں ساگر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کے واقعے پر رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے افراد خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
بی آر ایس قائد کویتا نے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔
انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ اس قسم کے افسوسناک واقعات کو روکنے کے لیے آبی ذخائر کے قریب سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔