شام، شمالی علاقوں مین الجولانی رژیم کے کارندوں اور مخالفین کے درمیان شدید جھڑپیں

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام پر قابض تکفیری گروہ تحریر الشام کے کارندوں کے ناروا سلوک کی وجہ سے مختلف علاقوں میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق شمالی شام کے قبیلہ الجغایفہ کے شیخ عبدالحمید العلی نے تصدیق کی کہ شمالی شام کے مختلف علاقوں میں جولانی رژیم کے دہشت گرد عناصر اور مخالفین کے درمیان مسلح جھڑپیں شدت اختیار کرگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جولانی کی زیرقیادت حکومت سے تنگ آکر عوامی سطح پر لوگوں نے مسلح قیام شروع کیا ہے۔

عبدالحمید العلی نے مزید کہا کہ مسلح جھڑپوں کے دوران فریقین کو جانی نقصان ہوا ہے، اور کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ الجولانی رژیم کے دہشت گرد عناصر خاص طور پر شامی فوج کے سابق اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *