اُجین: مہاکال لوک کی توسیع کے لیے بڑی بلڈوزر کارروائی شروع، 257 گھروں کو کیا جا رہا منہدم

انتظامیہ، 250 پولیس اہلکار، 10 اکزیکٹیو مجسٹریٹ، میونسپل کارپوریشن اور پولیس فورس مہاکال کوریڈور کے پاس موجود ہے۔ علاقے میں واقع تکیہ مسجد کو بھی ہٹانے کی بات کہی جا رہی ہے۔

۔

بلڈوزر کی علامتی تصویربلڈوزر کی علامتی تصویر
بلڈوزر کی علامتی تصویر
user

مدھیہ پردیش کی موہن یادو حکومت بلڈوزر ایکشن کے تحت بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ہفتہ کو بلڈوزر کا ایک بڑا دستہ اجین کے مہاکال کوریڈور کے پاس پہنچا۔ یہاں انتظامیہ نے مہاکال کوریڈور کے پاس 257 گھروں کو نشانزد کیا ہے۔ ہفتہ کو ان نشانزد گھروں کو منہدم کرنے کی تیاری پوری کرتے ہوئے بلڈوزر کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ انتظامیہ کا ایک بڑا دستہ اجین مہاکال کوریڈور کے پاس پہنچا ہوا ہے۔ اس دوران وہاں پر کثیر تعداد پولیس فوج تعینات ہے۔

ایڈیشنل ایس پی نتیش بھارگو نے بتایا کہ تحویل کے بعد تجاوزات ہٹانے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ نظم و نسق اور احتجاج کی حالت نہ بنے اس لیے یہاں پر 200 سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ اے ڈی ایم انوکول جین نے بتایا کہ مہاکال لوک کے تحت آنے والے شکتی پتھ میں بھو-ارجن کا حکم پاس کیا گیا ہے۔ اس مقام پر مہاکال مندر کی توسیع کاری ہونے والی ہے۔ حال میں 250 پولیس اہلکار، 10 اکزیکٹیو مجسٹریٹ، ضلع انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور پولیس فورس اس مقام پر تعینات ہے۔

ایس ڈی ایم رادھے شیام لکشمی نارائن گرگ نے بتایا کہ یہ پورا معاملہ مہاکال لوک کے تحت آتا ہے، جس میں سوا دو ہیکٹیئر زمین پر جون 2024 میں بھو-ارجن کا ایوارڈ پاس کیا جا چکا ہے۔ یہ ایوارڈ تقریباً 66 کروڑ روپے کا ہے۔ ملکیت اور زمین ملاکر کُل رقم 68 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ اب تک 32 سے 34 کروڑ روپے معاوضے کے طور پر رہائشیوں کو دیے جا چکے ہیں۔ اس علاقے میں 257 مکانوں کو ہٹانے کی کارروائی ہوگی، جس میں 7 رہائشیوں کا معاملہ عدالت میں زیر غور ہے۔ جبکہ 20 رہائشیوں نے ابھی معاوضہ نہیں لیا ہے۔ پہلے ان مکانوں کو ہٹایا جائے گا، اس کے بعد اس علاقے میں واقع تکیہ مسجد کو بھی ہٹانے کی بات کہی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *