مغربی بنگال اسمبلی انتخاب: ریکارڈ 92.47 فیصد ووٹنگ، خواتین کی شرکت مردوں سے زیادہ

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے اس تاریخی ووٹنگ پر ردعمل دیتے ہوئے ریاست کے ووٹروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ جمہوریت کی مضبوطی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے لائیو ویب کاسٹنگ کا بھی استعمال کیا گیا، جس کے ذریعے تمام پولنگ مراکز پر نظر رکھی گئی۔ حکام کے مطابق شام 6 بجے کے بعد بھی کئی مراکز پر ووٹروں کی قطاریں موجود تھیں، جس کی وجہ سے حتمی ووٹنگ کا فیصد بعد میں جاری کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں 152 اسمبلی حلقوں کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی، جب کہ دوسرے مرحلے میں باقی 142 حلقوں کے لیے پولنگ کرائی گئی۔ اب ان انتخابات کے نتائج 4 مئی کو دیگر ریاستوں کے ساتھ اعلان کیے جائیں گے، جس کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *