نارائن پیٹ: 11 جنوری (اردو لیکس ) نارائن پیٹ میں 12/جنوری بروز اتوار بعد نمازِ مغرب تا عشاء بمقام جامع مسجد نارائن پیٹ میں ماہانہ اجتماع و عظیم الشان پیمانے پر جلسہ فیضانِ حضرت خواجہ غریب نوازؒ سنی دعوتِ اسلامی شاخ نارائن پیٹ کی جانب سے انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔جسکی صدارت تقدس مآب حضرت سید شاہ غیاث الدین قادری صاحب قبلہ سجادنشین بارگاہ تقی باباؒ انجام دینگے۔جبکہ مہمانِ خصوصی خطیب اہلسنّت شہنشاہ خطابت فخر نظامیہ حضرت علامہ مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری صاحب قبلہ سابق شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ حیدرآباد کا ایمان افروز خطاب ہوگا۔اس جلسہ کا آغاز حافظ محمد وسیم اکرم پیش و امام جامع مسجد نارائن پیٹ کی قرات کلام پاک سے ہوگا۔ اور حافظ وقاری سید مصطفی قادری جانشین سجاد بارگاہ تقی باباؒ حمد و نعت سنائیں گے۔اس موقع پر میزبان علماء حافظ وقاری محمد شفاعت علی نظامی ناظم دارالعلوم دینیہ جامع مسجد و حافظ وقاری محمد فاروق بن مخاشن امام وخطیب مسجد عمر بن خطابؓ نارائن پیٹ کے خطابات ہونگے۔اس جلسہ کی نظامت حافظ محمد چاند پاشاہ لکچرر گورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ انجام دیں گے۔تمام عاشقان خواجہ غریب نوازؒ سے جوق در جوق شرکت کی خواہش کیجاتی ہے