بس، لاری سے ٹکرا گئی 5 ہلاک۔ تلنگانہ کے سوریہ پیٹ میں دلخراش حادثہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع کے آئیلا پورکے قریب ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں اوڈیشہ کے رائے گڑھ علاقے سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

 

سڑک پر رکی ہوئی لاری کو ایک پرائیویٹ بس نے ٹکر دے دی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص ہاسپٹل میں علاج کے دوران چل بسا۔ اس حادثے میں دیگر 16 افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا

 

جب مزدور اوڈیشہ سے حیدرآباد کام کے لیے جا رہے تھے۔ پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *