جنوبی افریقہ میں زہریلی گیس کا اخراج، 16 افراد ہلاک

[]

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ کے مشرقی بوکسبرگ میں ایک بستی میں چہارشنبہ کی شام زہریلی گیس کے اخراج سے کم از کم 16 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مقامی میڈیا نے ایمرجنسی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ سونے کی غیر قانونی کان کنی سے متعلق معاملہ ہو سکتا ہے۔

نائٹریٹ آکسائیڈ گیس اکثر کان کنوں کے ذریعے غیر قانونی سونا حاصل کرنے کے لیے ترک شدہ کانوں سے چوری شدہ مٹی سے سونا نکالنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بوکسبرگ کے گنجان آباد اینجلو شانٹی قصبے میں نائٹرک آکسائیڈ کا ایک گیس سلنڈر لیک ہوا۔ ایک ہنگامی اہلکار نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر تلاش اور بچاؤ آپریشن کے ساتھ لاشوں کی تلاش جاری ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *