لاس اینجلس کے جنگلاتی آگ میں امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے کے لاکھوں ڈالر کا گھر بھی جل کر راکھ

امریکہ میں جنگلاتی آگ (وائلڈ فائرس) نے تباہی مچادی ہے۔ اس آگ کی وجہ سے امریکہ کے مشہور اور امیر شہر لاس اینجلس (Los Angeles) جل کر راکھ ہوتا جا رہا ہے

 

۔ اس علاقے میں ہالی ووڈ کے ستارے اور ارب پتی افراد رہائش پذیر ہیں، اور آگ کی لپیٹ میں آکر قیمتی مکانات، گاڑیاں اور دیگر اشیاء خاکستر ہو رہی ہیں۔

 

اطلاعات کے مطابق، اس آتشزدگی میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن (Joe Biden) کے بیٹے ہنٹر بائیڈن (Hunter Biden) کی رہائش بھی جل کر خاک ہوگئی ہے۔

مالیبُو میں ہنٹر بائیڈن کی انتہائی شاندار اور قیمتی رہائش گاہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔ اس گھر کے سامنے کھڑی قیمتی کار بھی آگ کی نذر ہوگئی۔

 

اطلاعات کے مطابق اس رہائش گاہ کی قیمت لاکھوں امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ جل کر خاک ہونے والی اس رہائش گاہ کی تصاویر اور مناظر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *