کیا میانمار کی فوج نے اپنے ہی ملک پر فضائی حملہ کر دیا؟ 40 افراد ہلاک، کئی دیگر زخمی

میانمار کے مغربی علاقہ کے ایک گاؤں پر فضائی حملہ کیا گیا ہے، حملے میں کم از کم 40 لوگ مارے گئے اور دیگر 20 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ بدھ (7 جنوری) کو رامری جزیرہ کے کیواؤک نی ماو گاؤں پر کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

user

میانمار کے مغربی علاقہ واقع ایک گاؤں پر فوج کے ذریعہ فضائی حملہ کر دیا گیا۔ اس حملے میں کم از کم 40 لوگ مارے گئے اور دیگر 20 زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ بدھ (7 جنوری) کو رامری جزیرہ کے کیواؤک نی ماو گاؤں پر کیا گیا۔ یہ جزیرہ نسلی اراکان آرمی کے کنٹرول میں تھا۔ حملے کی وجہ سے کئی گھروں میں آگ لگ گئی۔ سینکڑوں گھر جل کر راکھ ہو گئے۔ اراکان آرمی کے ترجمان کھائینگ تھوکھا نے اس حملے کے حوالے سے بتایا کہ ’’اس حملے میں خواتین اور بچوں سمیت بہت سے لوگ مارے گئے۔ اس کے علاوہ فضائی حملے سے لگنے والی آگ نے گاؤں کے 500 سے زائد مکانات کو تباہ کر دیا۔ یہ حملہ اراکان آرمی کے زیر کنٹرول علاقے میں ہوا۔‘‘

مقامی افسران اور خیراتی ادارے کے مطابق یہ حملہ میانمار کی فوج کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ حالانکہ فوج نے اب تک اس واقعہ کی تصدیق نہیں کی ہے۔ واضح ہو کہ متاثرہ گاؤں میں انٹرنیٹ اور موبائل خدمات کی سخت پابندی کی وجہ سے واقعہ کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس حملے کے بارے میں نسلی اراکان آرمی اور علاقائی تنظیموں نے جانکاری دی ہے، لیکن میانمار حکومت یا فوج کی جانب سے اب تک کوئی آفیشیل بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ حملہ میانمار میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور تشدد کا حصہ ہے جو فروری 2021 میں فوج کے ذریعہ جمہوری طور پر منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے جاری ہے۔ فوج کے پُرتشدد جبر کے خلاف احتجاج کرنے والے بہت سے لوگ اب مسلح مزاحمت میں شامل ہو گئے ہیں۔ میانمار کے کئی حصوں میں نسلی گروہوں اور فوج کے درمیان تصادم بڑھتا جا رہا ہے جس سے حالات اور بھی مشکل ہوتے جا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *