اسرائیلی بمباری کی وجہ سے غزہ کے ہسپتال، قبرستان میں تبدیل ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے کہا کہ غزہ کے ہسپتال موت کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

مذکورہ پناہ گزین ادارے کے ایکس پیج پر وضاحت کی گئی ہے کہ غزہ میں خاندان تباہ ہو رہے ہیں، بچے منجمد ہو کر موت کے منہ میں جا رہے ہیں اور بھوک سے زندگیاں ختم ہو رہی ہیں۔

انروا کے بیانات صیہونی رجیم کے غزہ کے ہسپتالوں پر جاری حملوں کے بعد سامنے آئے ہیں، کیونکہ شمالی غزہ  کے تین سرکاری ہسپتالوں کو قابض رجیم نے بمباری کرکے تباہ کر دیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، غزہ کے 36 میں سے صرف 14 ہسپتال اب جزوی طور پر کام کر رہے ہیں، تاہم انہیں رسد کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *