آندھراپردیش کے تروپتی کی مشہور وینکٹیشورا مندر کے اہم دروازے سے درشن کے لئے جاری کئے جانے والے ٹوکن کی تقسیم کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
ٹوکن حاصل کرنے کے لیے بڑی تعداد میں بھکتوں کے غیر متوقع طور پر آنے کی وجہ سے شدید بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثے میں چار بھکتوں کی موت ہو گئی، جن میں تین خواتین شامل ہیں۔ کئی دیگر افراد کو طبیعت خراب ہونے پر فوری طور پر رُویا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
بھگدڑ کے یہ واقعات سری نگر، رامانائڈو اسکول، اور ستیہ نارائن پورم میں قائم ٹوکن مراکز پر پیش آئے۔
ویکونتھ ایکادشی کے درشن 10 سے 19 جنوری تک جاری رہیں گے۔ ٹوکن 9 جنوری سے آٹھ مراکز پر جاری کیے جا رہے ہیں، جہاں 10، 11 اور 12 تاریخ کے لیے ٹوکن صبح 5 بجے سے جاری کیے جا رہے ہیں۔ اس وجہ سے بھکت بڑی تعداد میں پہلے ہی وہاں پہنچنا شروع ہو گئے، جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی
کلکٹر وینکٹیشور اور تیروپتی دیواستھانم کے ایگزیکٹیو آفیسر شیاملاراؤ اسپتال پہنچے اور طبی خدمات کا جائزہ لیا۔