پونم پربھاکر نے کمیونٹی ہیلت سنٹر اور ہاسپٹل امیر پیٹ کا معائنہ کیا

حیدرآباد: ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ و حیدرآباد انچارج پونم پربھاکر نے امیر پیٹ میں کمیونٹی ہیلت سنٹر کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دواخانہ کے ڈاکٹرس، مریضوں اور مریضوں کے رشتہ داروں سے علاج اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیر کے استفسار پر سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل نے دواخانہ میں روزانہ آوٹ پیشنٹ، ایمرجنسی کیسس اور ہر ماہ حاملہ خواتین کی ڈیلیوری سے متعلق تفصیلات سے واقف کروایا۔ پونم پربھاکر نے فارمیسی روم، لیاب اور اس کمرے کا بھی معائنہ کیا جہاں چھوٹے بچوں کو ادویات دی جاتی ہیں۔

انہوں نے آوٹ پیشنٹ بلاک کا بھی معائنہ کیا۔ اور خود کا اپنابلڈپریشر چیک کروایا۔ بعدازیں پونم پربھا کرنے امیر پیٹ کے 50 بستروں کے ہاسپٹل کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرس سے ایمرجنسی، گائنا کالوجسٹ، ادویات اور لیاب سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہیں مقامی عوام نے بتایا کہ یہاں روزانہ کثیر تعداد میں مریض علاج کیلئے آتے ہیں۔

مقامی عوام نے وزیر صحت دامودر راجہ نرسمہا اور پرنسپل سکریٹری محکمہ صحت سے مزید50بستروں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ پونم پربھاکر نے دواخانہ میں لفٹ نصب کرنے کیلئے اپنے ایس ڈی ایف سے فنڈ جاری کرنے کا تیقن دیا۔انہوں نے ڈاکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ دواخانہ میں 24 گھنٹے برقی سربراہی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے دواخانہ کیلئے108 ایمبولنس فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ انہوں نے اس موقع پر محکمہ صحت کے عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے دواخانہ میں 10ڈیلاسیس بستر فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ ریاستی وزیر نے کہاکہ ان کی حکومت ڈاکٹرس، نرسس، لیاب اسسٹنٹس اور فارماسسٹ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے اقدامات کرے گی۔ حکومت چاہتی ہے کہ مریضوں کو تمام علاج کی سہولتیں فراہم کی جائے۔

انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ دواخانہ میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور کوئی شکایت نہ رہے۔ حکومت مفت میڈیسن کی فراہمی کو ترجیح دیتی ہے۔ ا س موقع پر ضلع کلکٹر انودیپ درشیٹی و دیگر عہدیدار موجود تھے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *