حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے محکمہ اقلیتی فینانس کارپوریشن کے زیر اہتمام غریب بے روزگار اہل اور تربیت یافتہ عیسائی اقلیتی خواتین کو ”اندراماں مہیلا شکتی“اسکیم کے تحت مفت سلائی مشینیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ضلع اقلیتی بہبود آفیسر شنکرا چاری نے کہا کہ جو خواتین ٹیلرنگ کورسس میں تر بیت مکمل کی ہو وہ درخواست دینے کی اہل ہوں گی۔عیسائی اقلیتی خواتین ویب سائٹ tgobmms.cgg.gov.inکے ذریعہ آئن لائن درخواستیں داخل کرسکتی ہیں۔ درخواستوں کے آن لائن ادخال کی آخری تاریخ 20جنوری مقرر ہے۔
درخواست فارم یا دیگر دستاویزات کی ہارڈ کاپی ڈسٹرکٹ مائنارٹیز ویلفیر آفس، محبوب نگر میں جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہے.شنکرا چاری نے کہا کہ اس اسکیم میں بے سہارا، مطلقہ، بیواؤں اور تنہا خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔
انہوں نے عیسائی اقلیتی خواتین سے درخواست کی کہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خود روز گار کے حصول کیلئے سلائی مشین حاصل کرنے کیلئے آن لائن درخواست دیں۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزار خواتین کو سفید راشن کارڈ/فوڈ سیکیورٹی کارڈ کا ہونا چاہیے۔
اگر دونوں دستیاب نہ ہوں تو انکم سرٹیفیکٹ پیش کیا جائے۔، درخواست گزار کے والدین/سرپرستوں کی سالانہ آمدنی دیہی علاقوں کیلئے 1.50 لاکھ اور شہری علاقوں کیلئے 2 لاکھ سے کم ہونا چاہیے۔، درخواست گزار کی عمر 18تا 55 سال کے درمیان ہونا چاہیے۔
حکومت کے ذریعہ کسی بھی تسلیم شدہ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ یا ٹی جی ایم ایف سی کے ٹریننگ پارٹنرز سے ٹیلرنگ کورس مکمل کئے ہوں۔، کم ازکم پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے والی عیسائی خواتین درخواستیں دے سکتی ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے ضلعی افسر برائے محکمہ اقلیتی بہبود محبوب نگر کے دفتر پر ڈاکٹر منیب آفاق9440970730سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔