اسرائیل کی شام کے جنوبی علاقوں میں نئی دراندازی+ ویڈیو

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی فوج کی جنوبی شام میں اپنے قبضے کو مستحکم کرنے کے لیے نقل و حرکت جاری ہے۔

 خبر رساں ذرائع نے جنوبی شام کے صوبہ قنیطرہ کے علاقے العشہ اور الاحمر کی پہاڑیوں پر اسرائیلی ٹینکوں کی نقل و حرکت کی تصاویر شائع کیں۔ 

دریں اثنا المیادین ٹی وی چینل کے نمائندے نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت دمشق کے نواحی علاقے قنیطرہ اور درعا کے مغرب میں 13 فوجی مورچوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 اس کے علاوہ قابض فوج نے جنوبی شام کے المنترہ ڈیم سمیت 6 اہم آبی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے، جس سے جنوبی شام اور دمشق کے لئے پانی کی فراہمی اور آبی سلامتی کے خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

  اسرائیلی فوج نے شام اور اردن کی سرحدوں پر واقع علاقے درعا کے نواحی گاؤں ماریہ پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔
 واضح رہے کہ صیہونی رجیم سمیت ترکی اور امریکہ سے وابستہ عناصر کے شام پر قبضے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ جولانی رجیم اپنے اقتدار کو جواز فراہم کرنے کے لئے امریکہ کے آگے ہاتھ جوڑے کھڑی ہے!

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *