مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے “19 دی” کی مناسبت سے قم سے تعلق رکھنے والوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلوی دور میں ایران امریکہ کے مفادات کا مضبوط قلعہ تھا، لیکن اسی قلعے سے انقلاب نے جنم لیا۔ امریکیوں نے یہ بات سمجھنے میں غلطی کی اور دھوکہ کھایا۔ یہی امریکہ کی بڑی غلطی تھی۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے بعد بھی پچھلی چند دہائیوں میں امریکیوں نے ایران کے حوالے سے بارہا غلط اندازے لگائے۔
رہبر انقلاب نے مزید کہا کہ میرا یہ پیغام خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ہے جو امریکی پالیسیوں سے مرعوب ہوجاتے ہیں۔