تلنگانہ کے بعض اضلاع میں زبردست بارش کی پیش قیاسی۔ چیف سکریٹری نے ضلع کلکٹرس کو چوکنا رہنے کی دی ہدایت

[]

حیدرآباد:  تلنگانہ کے بعض اضلاع میں جمعہ کی رات سے زبردست بارش کی پیش قیسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں وارننگ جاری کی ہے۔ عادل آباد، نظام آباد، کریم نگر متحدہ اضلاع میں زبردست بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

 

 

بارش کی وارننگ کے پیش نظر حکومت نے چوکسی اختیار کی ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے ان اضلاع کے کلکٹرس کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے اور کلکٹریٹ آفیس میں کنٹرول روم قائم کرتے ہوئے صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 

 

اسی دوران محکمہ موسمیات نے ائندہ دو دنوں کے دوران شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں زبردست بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *