تھائی لینڈ میں بس حادثے میں پانچ افراد ہلاک

بنکاک: تھائی لینڈ کے سورت تھانی صوبے میں سیاحوں کی بس حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی اور 30 ​​دیگر زخمی ہو گئے۔

تھائی ریٹ اخبار نے یہ اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بس بنکاک کے قریب سموت ساکھون صوبے کے رہائشیوں کے ایک گروپ نے جنوبی تھائی لینڈ کے یالا صوبے کا سفر کرنے کے لیے کرایہ پر لی تھی۔

سورت تھانی میں تیز موڑ کے دوران بس سڑک سے پھسل کر ایک درخت سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی ہلاک جب کہ 30 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں لے جایا گیا۔

تھائی لینڈ دنیا کے ان 20 ممالک میں سے ایک ہے جہاں سب سے زیادہ سڑک حادثات ہوتے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *