نئی دہلی سیٹ سے کانگریس امیدوار سندیپ دیکشت کے خلاف جاسوسی کرانا کیجریوال کی شکست کا پیش خیمہ: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے ہمیشہ سے کیجریوال کے انتخابی وعدوں کو جھوٹا اور بے بنیاد بتایا تھا وہ سچ ثابت ہوا۔ کیجریوال نے خود قبول کیا ہے کہ خواتین کو ماہانہ 2100 روپے دینے کی بات انتخابی وعدے کے سوا کچھ نہیں۔

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div><div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div>

دیویندر یادو / تصویر آئی این سی

user

نئی دہلی، دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ اروند کیجریوال کو احساس ہو گیا ہے کہ دہلی کی حکومت ان کے ہاتھ سے نکلنے والی ہے۔ جب سے کانگریس نے نئی دہلی سیٹ سے سابق رکن پارلیمنٹ سندیپ دکشت کو اتارا ہے تبھی سے خود کیجریوال کو اپنی سیٹ سے ہار کا خوف ستانے لگا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اروند کیجریوال نے کانگریس امیدوار کے گھر کے قریب پنجاب پولیس افسران کو خفیہ طریقے سے تعینات کر دیا ہے۔ ساتھ ہی دیویندر یادو نے کیجریوال کے بوکھلاہٹ کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سندیپ دکشت نے کیجریوال اور اس کی پارٹی کے خلاف لیفٹیننٹ گورنر کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ کس طرح یہ لوگ دھوکہ دہی اور جعلسازی کو انجام دے رہے ہیں۔ دراصل کانگریس امیدوار نے پنجاب سے نقد رقم لانے اور خواتین کے حق میں جھوٹے وعدے کر کے ذاتی معلومات اکٹھا کرنے کا عآپ پر الزام لگایا ہے۔

کانگریس ریاستی صدر نے یہ بھی کہا کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے آج آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخاب سے قبل عآپ کے منصوبوں سے متعلق الزامات کی تحقیق کا حکم دیا ہے۔ کانگریس لیڈر سندیپ دکشت کی شکایت کی بنیاد پر لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی کے چیف سیکریٹری اور پولیس کمشنر کو الگ الگ ہدایات دی ہیں جس کا دہلی کانگریس خیر مقدم کرتی ہے۔ ساتھ ہی دیویندر یادو نے کہا کہ ’’جمہوری عمل، آزاد اور منصفانہ انتخاب کو روکنے کے لیے کیجریوال ایسی توہین آمیز حکمتِ عملی اپنا رہے ہیں۔ جس کی کانگریس پارٹی مذمت کرتی ہے۔‘‘ دیویندر یادو کے مطابق سندیپ دکشت کے الزام کا لیفٹیننٹ گورنر نے اس لیے نوٹس لیا ہے کہ یہ الزامات انتہائی سنگین ہیں۔ ریاستی صدر نے یہ بھی کہا کہ ممکنہ امیدوار جمہوری عمل میں حصہ لینے سے ’خوفزدہ اور حوصلہ شکن نہ ہوں‘ اس کے لیے فوری طور پر تحقیقات ضروری ہے۔

دیویندر یادو جنہوں نے ہمیشہ سے کیجریوال کے انتخابی وعدوں کو جھوٹا اور بے بنیاد بتایا تھا وہ آج سچ ثابت ہوا۔ آج کیجریوال نے خود قبول کیا ہے کہ خواتین کو ماہانہ 2100 روپے دینے کی بات انتخابی وعدے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کیجریوال کی جانب سے کیے گئے وعدے خواہ وہ مہیلا سمّان یوجنا ہو یا سبجیونی یوجنا سب دہلی کے عوام کو گمراہ کرنے والی ہیں۔ ان اسکیموں کا حقیقت میں کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ 11 سالہ دور حکومت میں کیجریوال نے دہلی اور دہلی والوں کو برباد کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *