نئی دہلی: بریانی رواں سال میں زمیٹو پر سب سے زیادہ آرڈ کی جانے والی اور پسندیدہ ڈش بن گئی ہے یہ 9,13,99,110 آرڈروں کے ساتھ سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ڈش تھی یہ روزانہ فی سیکنڈ 3+ آرڈرپر مشتمل تھی۔5,84,46,908آرڈر کے ساتھ پزا دوسرے نمبر پر رہا۔چائے کے 77,76,725آرڈر اور کافی کے 74,32,856 آرڈر حاصل ہوئے یہ معلومات زمیٹو کی ایک پریس ریلیز میں دی گئیں۔
ریلیز کے مطابق زومیٹو کا ایک انوکھا سچ یہ بھی تھا کہ کسی شخص نے ٹرین میں 120منچورین کامبو آرڈ دیا تا کہ پوری بوگی کو کھانا کھلایا جاسکے۔یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ آرڈر بڑا تھا یا کھلانے والا کا دل۔
دہلی کے ایک صارف نے 2024میں سب سے زیادہ1377 انوکھے ریستوراں تلاش کیے۔یہ تعداد چونکادینے والی ہے۔زومیٹو گولڈ کے ایک صارف نے ڈیلیوری اور ڈائننگ پر 2,24,591 روپے کی بچت کی نیز دہلی نے ممبئی کی پانی پوری کے مقابلے 25گنا زیادہ گول گپے آرڈر کیے۔
سال2024 میں مصنوعات کی ایک متنوع رینج دیکھی گئی جس میں ہندوستان کی دلچسپی شامل تھی۔ اس سال کوکا کولا کے کین سے لے کر میگی کے پیکٹ تک اشیاء کی خریداری میں بے مثال اضافہ دیکھنے میں آیا، جو صارفین کی بڑھتی ہوئی ترجیحات اور ضروریات کی عکاسی کرتا ہے۔
یہاں کچھ دلچسپ اعداد و شمارپیش کیے گئے ہیں:ہندوستان نے 2024 میں 1,85,17,980 کوکا کولا کین، تھمس اپ کی 84,35,783 بوتل، مازا کی 14,57,616 بوتل کا آرڈر دیا۔کسی نے 2024 میں اسپرائٹ کی 1203 بوتلوں کا آرڈر دیا۔ممبئی نے 2024 میں 17,58,720 کنڈوم کا آرڈر دیا۔ 37,82,261 ٹانک واٹر کین، 7,89,205 بوٹ ائرفون خریدے۔
اس سالکھجور کے 16,43,621 پیک آرڈر کیے گئے۔کسی نے ایک ہی آرڈر میں فیویکول کی 55 بوتلیں منگوائیں۔ممبئی سے 1,35,336 لوگوں نے 2024 میں ٹائیڈ کا آرڈر دیا۔ہندوستان نے 2024 میں میگی کے 1,75,64,980 پیک آرڈر کیے تھے۔کسی نے 2024 میں 9,150 وِکس کف ڈراپ منگوائے۔ہندوستان 2024 میں 3,03,500 یو این او ڈیک کا آرڈر دیا۔
خیال رہے کہ زومیٹو ہندوستان کا فوڈ آرڈرنگ اور ڈیلیوری پلیٹ فارم اورکیوِک کامرس اکائی بلنکٹ ہے۔اس نے مذکورہ بالا سطور میں 2024 میں ہندوستان بھر میں کھانے کے مقبول ترین انتخاب اور آرڈر کرنے کے رجحانات کی ایک جھلک پیش کی ہے۔
زومیٹو نے اپنیلک بیک 2024 مہم بھی شروع کی ہے، جس میں صارفین کے لییمزیدار، ذاتی نوعیت کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے ایپ پر عقل، مزاح، اور ڈیٹا پر مبنی معلومات کا فائدہ اٹھایا گیا ہے۔
مہم میں ان لوگوں کے لیے روسٹ موڈ متعارف کرایا گیا ہے جو تیکھے مزاح سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور ان لوگوں کے لییسویٹ موڈ جو صحت مند، اچھامحسوس کرنے والے وائبز کواولیت دیتے ہیں۔ اس میں پرسنالٹی کارڈ بھی شامل ہیں، جو ایپ پر صارفین کے رویے کا اظہارکرتے ہیں۔ ذاتی ڈیٹا سے فائدہ اٹھا کریہ مہمپورے سال صارفین کے کھانے اور آرڈر کرنے کے سفر کا جشن مناتی ہے۔