آذربائیجان کے ائیر لائن حادثے پر ایرانی اسپیکر کا تعزیتی پیغام

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنی آذربائیجانی ہم منصب کو ملک کے مسافر طیارے کے حادثے پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

ایرانی اسپیکر کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

محترمہ غفارآوا پارلیمنٹ اسپیکر
جمہوریہ آذربائیجان

السلام علیکم

انتہائی افسوس کے ساتھ مجھے آپ کے ملک کے ایک مسافر بردار طیارے کے حادثے کے بارے میں معلوم ہوا کہ جس کے نتیجے میں کئی شہری جاں بحق ہوئے۔

اس موقع پر دوست اور برادر ملک آذربائیجان کی حکومت، سوگوار خاندانوں اور اراکین پارلیمنٹ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کرتا ہوں۔

محمد باقر قالیباف
پارلیمنٹ اسپیکر
اسلامی جمہوریہ ایران

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *