شام میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے لئے بات چیت جاری ہے، ایران

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے تہران میں بین الاقوامی نمائش کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات دئے۔

انہوں نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے سے متعلق حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔

مہاجرانی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایرانی حکام شام  کے بارے میں پہلے ہی مؤقف اختیار چکے ہیں، شامی عوام کے انتخاب کا احترم کرتے ہوئے حکومت کو قبول کرتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام شام اور اس کے پڑوسی ممالک کے مفاد میں ہے۔

ایران کی حکومتی ترجمان نے کہا کہ دمشق میں سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کے لئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *