ون نیشن ون الیکشن بل پر جے پی سی کا پہلا اجلاس اِس تاریخ کو ہوگا

نئی دہلی: مودی حکومت کے اہم ‘ون نیشن ون الیکشن’ سے متعلق دو بلوں پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی پہلی میٹنگ 8 جنوری کو ہوگی۔ آئین (ایک سو انتیسویں ترمیم) بل، 2024 کی منظوری کے بعد، جسے ” ون نیشن ون الیکشن ” بل کے نام سے جانا جاتا ہے، لوک سبھا کے ساتھ ساتھ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام قانون ساز اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ منعقد ہوں گے۔

بل کو لوک سبھا میں سرمائی اجلاس کے اختتام سے قبل پیش کیا گیا تھا اور اسے سیشن کے آخری دن مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس کمیٹی کا پہلا اجلاس 8 جنوری کو ہوگا۔ کمیٹی کے 39 اراکین میں سے 27 لوک سبھا اور 12 راجیہ سبھا سے ہیں۔

کمیٹی کو پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس کے آخری ہفتے کے پہلے دن تک اپنی رپورٹ پیش کرنی ہے۔ اس کمیٹی کی صدارت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے لیڈر پی پی چودھری کررہے ہیں۔ اس کے دیگر اراکین میں انوراگ سنگھ ٹھاکر اور پرشوتم بھائی روپالا، کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی اور منیش تیواری، ٹی ایم سی کے کلیان بنرجی، این سی پی (ایس پی) سپریا سولے اور لوک سبھا کے دیگر اراکین شامل ہیں۔

 راجیہ سبھا کی کمیٹی میں بی جے پی کے گھنشیام تیواری، بھونیشور کلیتا اور کے۔ لکشمن، کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا اور مکل بالکرشنا واسنک، جے ڈی یو کے سنجے کمار جھا اور وائی ایس آر کانگریس کے وی وجیا سائی ریڈی، اور دیگر شامل ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *