ریاست تلنگانہ میں ورکنگ جرنلسٹس کے ایکریڈیشن (شناختی کارڈ) کی مدت کو مزید تین ماہ کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ اعلان محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے خصوصی کمشنر حریش نے کیا
۔ 31 دسمبر کو ایکریڈیشن کارڈز کی مدت ختم ہونے والی تھی، لیکن دیگر وجوہات کی بنا پر اس مدت میں توسیع کی گئی ہے۔ اب یہ کارڈز 1 جنوری سے 31 مارچ تک کارآمد رہیں گے۔
اس خصوص میں تمام اضلاع کے کلکٹروں اور آر ٹی سی کے حکام کو مطلع کر دیا گیا ہے۔