قومی میڈیا سے سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند کی معذرت خواہی

حیدرآباد: حیدرآباد کے پولیس کمشنر سی وی آنند نے سندھیاتھیٹر بھگدڑ واقعہ کی قومی میڈیا کوریج کے بارے میں اپنے ریمارکس پر آج معذرت خواہی کی ہے۔ پولیس کمشنر نے کہاکہ اس واقعہ کی تحقیقات سے متعلق اشتعال انگیز سوالات پر وہ اپنے جذبات کھوبیٹھے‘کمشنر نے یہ ریمارکس کئے تھے کہ قومی میڈیا کو خریدلیاگیا ان کے اس ریمارکس پر قومی میڈیا کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا۔

انہوں نے کہاکہ جاری تحقیقات کے دوران اشتعال انگیزسوالات مسلسل پوچھے جانے سے میں نے اپنے جذبات پر قابونہیں رکھااور میں نے نیشنل میڈیا کے بارے میں غیر ضروری تبصرہ کیا۔

سی وی آنند ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ پولیس کمشنر نے مزید کہاکہ ”مجھے بُرا محسوس ہورہاہے کہ میں اشتعال میں آگیا جو غلط تھااور مجھے صبر و تحمل کے ساتھ رہناچاہیئے تھا۔ میں صد ق دل سے اپنے ریمارکس کو واپس لیتا ہوں“۔

 4 دسمبر کو پشپا2 فلم کے پریمیر شو کے دوران شہر  کی سندھیا تھیٹر میں پیش آئے بھگدڑ پر ٹی وی چانلوں کے رپورٹرس کی جانب سے مسلسل سوالات پوچھنے پر پولیس کمشنر اپنے جذبات کھوبیٹھے۔ ان رپورٹرس نے اس واقعہ میں الوارجن کے خلاف درج کیس کے بارے میں کئی سوالات کئے۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران سٹی پولیس کمشنر نے ان رپورٹرس سے پوچھا تاحال آپ سپورٹ کررہے ہیں۔مجھے معلوم ہے کہ قومی میڈیا کابرتاؤ کیسا ہوتا ہے۔ تمام خریدلیاگیا۔ مکمل طورپر خریدلیاگیا۔ کوئی شرم نہیں‘خریدلیاگیا۔ میں آپ کو بتارہاہوں۔

 تاہم اپنے ان ریمارکس کے ایک دن بعد سی وی آنندنے قومی میڈیا سے معذرت خواہی کرلی۔ پولیس نے کل سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ واقعہ کی لمحہ بہ لمحہ ویڈیو فوٹیج جاری کئے تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *