الو ارجن کے گھر پر حملہ۔ ملزمین کی گرفتاری ضمانت منظور

حیدرآباد ۔ تلگو فلم اداکار الو ارجن کی قیام گاہ پر حملہ کے الزام میں 6 افراد کی گرفتاری عمل میں ایی بعد ازاں ان کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

 

اتوار کے روز جوبلی ہلز میں واقع الو ارجن کے گھر پر 10 نوجوانوں نے حملہ کیا۔ حملے کے دوران انہوں نے گیٹ کو نقصان پہنچایا، ٹماٹر پھینکے گیے اور گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی۔ سیکیورٹی عملہ کو مارا پیٹا اور مکان کے احاطے میں موجود پھولوں کے گملے توڑ دیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ “الو ارجن خبردار” کے نعرے لگائے گئے تھے۔

 

الو ارجن کے اسٹاف نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی، جس پر پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے حملہ میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ الو اروند کے منیجر کانتا راؤ کی شکایت پر پولیس نے مختلف دفعات  کے تحت کیس درج کر لیا تھا۔

 

حملے میں گرفتار افراد کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے جن میں چوٹ اوپل کے ناگر راج، یادادری بھونگیری ضلع کے نریش، کوڑنگل حلقہ کے ریڈی سرینواس، موہن، چرلا پلی کے پریم کمار اور شاد نگر کے پرکاش شامل ہیں۔ یہ تمام افراد خود کو او یو جے اے سی کے لیڈر بتاتے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق پولیس نے تمام کو فوری گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا اور ان کی ضمانت منظور ہوگئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *