خانہ پور کی خاتون کی دودکشی۔ سسرالی رشتے دار گرفتار ۔ عادل آباد پولیس کی کاروائی

عادل آباد: ون ٹاؤن پولیس نے گھریلو ہراسانی کے سبب خودکشی کے معاملہ میں 5 افراد کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے انچارج سرکل انسپکٹر سنیل کمار نے اس معاملہ کی تفصیلات سے میڈیا کو واقف کروایا۔

 

پولیس کے مطابق 8 دسمبر کو خانہ پور سے تعلق رکھنے والی خاتون تسلیمہ فردوس نے مبینہ طور پر گھریلو ہراسانی کے نتیجہ میں ایسیڈ پی کر خودکشی کر لی تھی۔ خاتون پر اس کے شوہر عبدالمتین، ساس اور سسر، اور دیگر خواتین رشتہ داروں کی جانب سے ہراسانی کا الزام تھا۔

 

اس واقعہ کے بعد 9 دسمبر کو پولیس نے متوفیہ کے شوہر عبدالمتین کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا تھا بعد ازاں پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے سسر ایم اے حکیم، ساس امتیاز پروین، نندوں سمرین، عائشہ، اسکیہ، اور انجم کو کاما ریڈی سے گرفتار کر لیا۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *