وزیر اعظم مودی نے کویت میں ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کیا

کویت سٹی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کویت کے شیخ سعد العبد اللہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ایک خصوصی تقریب ‘ہالا مودی’ میں ہندوستانی برادری کے ایک بڑے گروپ سے خطاب کیا۔

اس پروگرام میں کویت میں مقیم ہندوستانی برادری کے مختلف طبقات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ہندوستانی برادری نے غیر معمولی گرمجوشی اور جوش و خروش کے ساتھ مسٹرمودی کا استقبال کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرمودی نے کہا کہ ہندوستان اور کویت کے تعلقات کو ہندوستانی برادری نے بہت زیادہ فروغ دیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ امیر کویت کا ان کی شاندار دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 43 سال کے بعد کوئی ہندوستانی وزیر اعظم صدیوں پرانی دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لئے کویت کا دورہ کر رہا ہے۔

مسٹرمودی نے کہا، ’’آج ذاتی طور پر میرے لیے بہت خاص لمحہ ہے۔ 43 سال، چار دہائیوں سے بھی زائد وقت، 43 سال کے بعد ہندستان کا کوئی وزیراعظم کویت آیا ہے۔ ہندوستان سے یہاں آنا ہو تو آپ کو چار گھنٹے لگتے ہیں، وزیر اعظم کو چار دہائیاں لگ گئیں۔

آپ میں سے کتنے ہی ساتھی تو نسلوں سے کویت میں ہی مقیم ہیں۔ بہت سے لوگ تو پیدا ہی یہاں ہوئے ہیں اورہر سال سینکڑوں ہندوستانی آپ کے گروپ میں شامل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا، “ہم دنیا میں جہاں بھی رہتے ہیں، ہم اس ملک کا احترام کرتے ہیں اور ہندوستان کو نئی بلندیوں پر پہنچتے ہوئے دیکھ کر اتنا ہی خوش ہوتے ہیں۔” آپ سب ہندوستان سے یہاں آئے، یہاں رہے، لیکن آپ نے ہندوستانیت کو اپنے دل میں محفوظ رکھا ہے۔



 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *