اندرون ایک گھنٹہ سائبر دھوکہ بازوں کی جانب سےلوٹی گئی رقم بچانے میں کامیابی ۔ حیدرآباد سائبر پولیس کی کاروائی

[]

File photo

سنجیوا ریڈی نگر پولیس اسٹیشن کے سائبر وارئیر کی فوری کارروائی سے 5 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا معاملہ حل

حیدرآباد ۔ سنجیوا ریڈی نگر پولیس اسٹیشن کی خاتون سائبر وارئیر کی فوری اور موثر کارروائی سے ایک بزنس مین کے 5 لاکھ روپے بچانے‌میں‌کامیابی‌حاصل‌کی‌گئی‌ جو سوشل میڈیا کے ذریعے دھوکہ دہی کا شکار ہوا تھا۔

 

ایک 45 سالہ تاجر نے فیس بک پر سولار پینلس کا ایک اشتہار دیکھا اور دھوکہ بازوں سے رابطہ کیا۔ معاہدے کے تحت اس نے 5 لاکھ روپے ادا کیے لیکن رقم ملنے کے بعد دھوکہ بازوں نے اس سے رابطہ منقطع کر دیا۔ دھوکہ دہی کا احساس ہونے پر متاثرہ شخص نے فوراً سنجیوا ریڈی نگر پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا۔

 

خاتون ہیڈ کانسٹیبل دینا جو سنجیوا ریڈی نگر پولیس اسٹیشن کی سائبر ٹیم کا حصہ ہیں، نے شکایت درج کرتے ہوئے فوری طور پر کارروائی کا آغاز کیا۔ انہوں نے کینرا بینک اور ایس بی آئی کے متعلقہ افسران اور منیجرس سے رابطہ کرکے دھوکہ دہی کی رقم کو بلاک کروا دیا۔ نتیجتاً دونوں بینکوں سے مجموعی طور پر ₹4,65,858 کی رقم کو کامیابی کے ساتھ بلاک کر دیا گیا۔

 

پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند نے خاتون ہیڈ کانسٹیبل دینا کی فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دیگر افسران کے لیے ایک مثال ہے کہ کس طرح فوری شکایت درج کرکے کارروائی سے دھوکہ دہی کے معاملات کو حل کیا جا سکتا ہے۔

 

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ اشتہارات، فون کالز، یا سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے سرمایہ کاری سے گریز کریں، کیونکہ یہ زیادہ تر دھوکہ دہی پر مبنی ہوتے ہیں۔  کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری سے قبل ہمیشہ SEBI سے منظور شدہ مالی مشیر سے مشورہ کریں۔  دھوکہ دہی کے واقعات کی فوری اطلاع دیں تاکہ نقصان کی تلافی کا امکان بڑھ سکے۔

 

اگر کوئی سائبر فراڈ کا شکار ہو تو فوراً **1930** پر کال کریں یا **www.cybercrime.gov.in** پر رپورٹ درج کروائیں۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *