امبیڈکر معاملے کی گجرات میں بھی گونج، وکیل نے کہا- 'امت شاہ تین دنوں تک معافی مانگیں'

[]

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے سلسلے میں دیئے گئے بیان پر پورے ملک میں ہنگامہ جاری ہے۔ اب اس بیان کا اثر شاہ کی آبائی ریاست گجرات میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گجرات بار کاؤنسل (بی سی جی) کے احمد آباد سے ایک رکن پریش واگھیلا نے 30 دسمبر کو بی سی جی کے ذریعہ منعقد ایک عوامی تقریب کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس تقریب میں امت شاہ کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے واگھیلا نے کہا کہ اگر امیت شاہ اپنے مبینہ توہین آمیز تبصروں کے لیے امبیڈکر سے معافی نہیں مانگتے ہیں تو وہ تقریب کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا “آپ نے اس شخص کی توہین کی ہے جن کی قیادت میں آئین تیار ہوا تھا۔ آپ کو تین دنوں تک معافی مانگنی ہوگی۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے ہیں تو میں اس تقریب میں کیوں رہوں جس میں آپ مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہو رہے ہیں؟”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *