تلنگانہ اسمبلی میں کانگریس اور بی آر ایس ارکان نے ایک دوسرے پر پیپرس پھینک لیں – چپل دکھانے کا کانگریس رکن پر لگا الزام

[]

تلنگانہ اسمبلی کے اجلاس میں  فارمولا کار ریسنگ کے مسئلے پر بی آر ایس ارکان نے احتجاج کیا۔ انہوں نے پارٹی کے کار گزار صدر کے ٹی آر کے خلاف درج

 

مقدمے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سیاہ بیجز پہن کر اسمبلی میں شرکت کی اور کانگریس پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کا الزام لگایا۔

 

بی آر ایس ارکان نے فارمولا-ای کار ریس معاملے پر فوری بحث کا مطالبہ کیا، لیکن اس دوران کانگریس اور بی آر ایس اراکین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

 

بی آر ایس اراکین نے کانگریس ایم ایل اے پر جوتا دکھا کر دلت اراکین کی توہین کا الزام لگایا اور ان کے خلاف کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

احتجاج کے دوران دونوں جماعتوں کے ارکان نے ایک دوسرے پر کاغذات اور پانی کی بوتلیں پھینکیں، جس سے اسمبلی کا ماحول خراب ہو گیا

 

۔ اسپیکر نے حالات قابو میں لانے کے لیے اجلاس کو 15 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا۔

 

کانگریس نے الزام لگایا کہ بی آر ایس کے ارکان نے اسپیکر کی توہین کی، جبکہ بی آر ایس نے دلت اسپیکر کی بے عزتی پر کانگریس سے معافی کا مطالبہ کیا۔ یہ اجلاس ہنگامے اور احتجاج کے باعث افراتفری کا شکار رہا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *