دہلی اسمبلی انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان سینکڑوں عآپ لیڈران و کارکنان کانگریس میں شامل

[]

آج ایک سادہ تقریب میں عآپ کے 200 سے زائد لیڈران و کارکنان نے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی قیادت میں بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کا ہاتھ تھاما۔

تصویر سوشل میڈیاتصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخاب کی سرگرمیاں دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں۔ ایک پارٹی چھوڑ کر لیڈران کا دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا سلسلہ بھی دراز ہوتا جا رہا ہے۔ اس درمیان دہلی میں برسراقتدار عآپ کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب 200 سے زائد لیڈران و کارکنان نے کانگریس کا دامن تھام لیا۔ اس مرتبہ اسمبلی انتخاب میں بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم کانگریس میں عآپ اور بی جے پی کے لیڈران و کارکنان لگاتار شامل ہو رہے ہیں جس سے پارٹی کو مضبوطی مل رہی ہے۔

آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی دفتر راجیو بھون میں ایک سادہ تقریب کے دوران عآپ کے 200 سے زائد لیڈران و کارکنان نے شمولیت اختیار کی اور سبھی نے دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو کی قیادت میں اپنا بھروسہ ظاہر کیا۔ کانگریس کے ساتھ جڑنے والوں نے بتایا کہ وہ کانگریس کے نظریات، اصولوں اور  کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی قیادت کے ساتھ ساتھ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کے ذریعہ لگاتار اٹھائے جانے والے عوامی ایشوز سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے کانگریس کے ساتھ جڑنے اور ملک کی ترقی میں تعاون کرنے کا فیصلہ کیا۔

عآپ لیڈران و کارکنان کو سابق وزیر ڈاکٹر نریندر ناتھ، سابق رکن اسمبلی ہری شنکر گپتا، سابق کانگریس کمیٹی سکریٹری جتیندر بگھیل، ضلع صدر راج کمار جین اور وشنو اگروال کی موجودگی میں کانگریس میں شامل کیا گیا۔ جنھوں نے آج کانگریس کا دامن تھاما ان میں عآپ کے بانی رکن راج کمار پاسوان، تغلق آباد اسمبلی کے رویندر سنگھ راوت، روہتاس نگر اسمبلی سے سریندر پنچال وشوکرما، پبلک گریوینسز کوآرڈنیٹر این آر گپتا، کارپوریشن امیدوار عاصمہ رحمن، محمد محسن، بی ایس پی کارپوریشن امیدوار اختر صدیقی، صدام، قاضی حسین، وارڈ صدر کیہتی پرساد سمیت کئی دیگر اشخاص شامل ہیں۔ ان سبھی کو کانگریس کا پٹکا پہنا کر پارٹی میں استقبال کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *