امیت شاہ کو کابینہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ، توہین آمیز ریمارکس پر احاطہ اسمبلی میں کانگریس کا احتجاج

[]

حیدرآباد: صدر تلنگانہ پردیش کانگریس بی مہیش کمار گوڑ ایم ایل سی کی قیادت میں ریاستی وزیر پونم پربھاکر اور کانگریس اراکین اسمبلی وکونسل نے معمار دستور امبیڈکر کے خلاف امیت شاہ کے توہین آمیز ریمارکس پر احتجاج کیا اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو وزارت سے برطرف کرنے اور ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

 احتجاجی ارکان جو ہاتھوں میں امبیڈکر کی تصویر اور پلے کارڈ تھامے ہوئے تھے، اسمبلی کے احاطہ میں امبیڈکر کے مجسمہ کے پاس پہنچے اور دستور کی حفاظت کون کرے گا۔ ہم کریں گے ہم کریں گے، کے نعرے بلند کئے۔

بعدازاں قائدین نے اسمبلی میڈیا پوائنٹ پر بات کرتے ہوئے امبیڈکر کے خلاف مرکزی وزیر داخلہ کے کل پارلیمنٹ میں دئیے گئے توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کی اور امیت شاہ کو وزارتی عہدہ سے بر طرف کرنے کا مطالبہ کیا۔

 ریاستی وزیر پونم پربھاکر نے مرکزی وزیر وصدر ریاستی بی جے پی جی کشن ریڈی اور مرکزی وزیر بنڈی سنجے سے امبیڈکر کے خلاف امیت شاہ کے توہین آمیز ریمارکس پر اپنا ردعمل ظاہر کرنے پرزدور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی میں بی جے پی قائدین کا کوئی رول نہیں ہے۔

 تحریک آزادی کے دوران بی جے پی قائدین انگریزوں کے پیادوں کی طرح کام کررہے تھے۔ انہوں نے امیت شاہ کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *