[]
عادل آباد: ریاست تلنگانہ میں گزشتہ چند دنوں سے سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ خاص طور پر متحدہ ضلع عادل آباد جہاں عوام سخت سردی کے باعث لوگ پریشان ہیں۔طلباء نے شکایت کی کہ سردی کی شدت کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے اور اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی درخواست کی گئی۔
اس پر غور کرتے ہوئے عادل آباد کے کلکٹر نے سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئے پرائمری اور ہائی اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ کلکٹر کے احکامات کے مطابق اب ضلع عادل آباد میں اسکولس کے اوقات صبح 9:40 بجے سے شام 4:30 بجے تک ہوں گے۔ عموماً اسکولس کے اوقات کار صبح 9:15 بجے سے شام 4:15 بجے تک ہوتے ہیں لیکن نئی تبدیلیاں 19 دسمبر سے نافذ ہوں گی۔
یہ فیصلہ اگلے احکامات تک یا سردی کی شدت کم ہونے تک لاگو رہے گا۔ اس اقدام کا مقصد طلباء کو شدید سردی کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔