صہیونی جرائم سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے، ایرانی وزیر خارجہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے قائرہ میں ملائیشیا کے وزیر تعلیم زیمبری عبدالقدیر نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان اچھے اور دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مزید تعاون پر اتفاق کیا۔

عراقچی نے غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت اور جرائم سے نمٹنے کے لیے بڑے اسلامی ممالک کے درمیان یکسوئی اور ہم آہنگی کو ضروری قرار دیا۔

اس ملاقات میں ملائیشیا کے وزیر تعلیم نے ایران اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ تعلقات کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے تعلیمی میدان میں تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

زیمبری عبدالقادر نے فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے ملائیشیا کی حکومت اور عوام کی خصوصی کوششوں پر بھی تاکید کی۔

انہوں نے فلسطینیوں کی حمایت کے لیے مسلم ممالک کے درمیان اتفاق رائے اور مشاورت کو نہایت ضروری قرار دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *