[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے غزہ جنگ بندی معاہدے اور قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔
اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ مذکورہ مذاکرات ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
ادھر بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ایک عہدیدار نے مذاکراتی عمل کو مثبت اور سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے نئی شرائط عائد نہ کرنے کی صورت میں کسی معاہدے تک پہنچنا ممکن ہے۔